معروف دینی درسگاہ جامعہ الاسلامیہ فاروقیہ میں ضلع خیبر کے دینی مدارس کے 300 اساتذہ ، مہتمم و ناظمین کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کو جدید تقاضوں کے عین مطابق درس و تدریس کی تربیت دی گئی۔ مدرسین حکومتی اور وفاق المدارس کے پالیسی کے مطابق طلباء کو ذہنی جسمانی تشدد سے پاک ماحول میں پڑھائی کے پابند ہیں۔ اساتذہ مار نہیں پیار کے پالیسی اپنا کر اپنا دینی فریضہ احسن طریقے نبھائیں ۔
تفصیلات کے مطابق معروف دینی درسگاہ جامعہ الاسلامیہ فاروقیہ نمبر 1 شاکس میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ ورکشاپ اپنی نوعیت کی پہلی تربیتی نشست تھی۔ جس میں ضلع خیبر کے دینی مدارس کے 300 سے زائد اساتذہ ، مہتممین ، ناظمین اور خصوصا شعبہ حفظ کے مدرسین نے شرکت کی۔
تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے میزبانی جامعہ اسلامیہ فاروقیہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد جوہر صاحب اور ان کے رفقاء نے فرمائی ۔جبکہ صدارت مفتی زر محمد معاون مسئول ضلع خیبر نے کی۔ اس موقع پر مفتی زر محمد صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء درس وتدریس کے سلسلے میں وفاق المدارس کے پالیسی اور اصول کے پابند ہے۔ دیں اسلام ہمیں نرم مزاجی ، شائستگی کا درس دیتا ہے لہذا دینی مدارس کے اساتذہ دوران تدریس طلباء کے ساتھ تشدد کی بجائے نرم مزاجی سے پیش آئے۔
ورکشاپ کے مہمانان خصوصی
ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا حضرت مولانا حسین احمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر دینی مدارس کے خلاف منظم پروپگنڈے کئے جاتے ہیں ایسے میں ہم پر زیادہ محتاط رہنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مار نہیں پیار کی پالیسی اپنا درس و تدریس کا عمل احسن طریقے سے نبھائیں۔ اور یہی حکم خداوندی بھی ہے اور حکومتی پالیسی بھی ہے۔ درس وتدریس میں تشدد کا عنصر سے موجود نہیں ۔ تاہم بعض پرتشدد واقعات اور ناعاقبت اندیشوں کے باعث پورے دینی حلقہ بد نامی کا باعث بن رہاہے۔
رکن مجلس عاملہ مہتمم جامعہ دارالفرقان الکریم حیات اباد حضرت مولانا سید عبدالبصیر شاہ صاحب نے اس موقع پر کہا کہ آج کے بعد کوئی بھی استاد ، منتظم یا مہتمم کسی قسم کے تشدد کا مرتکب نہ ہو۔ ہم سب بے مل کر دنیا کو پیغام دینا ہے کہ دینی مدارس شائستگی، خوش اخلاقی، اور شفقت کے مراکز ہے۔ تقریب سے
قاری ضابط خان ، مولانا قاری سیف الرحمان ،حضرت مولانا سید عبدالبصیر شاہ صاحب ، قائد مدارس ناظم اعلی کے پی کے حضرت مولانا حسین احمد صاحب نے بھی خطاب کیا